سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(33) کیسٹیں کاغذ کی طرح نہیں

  • 11821
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1051

سوال

(33) کیسٹیں کاغذ کی طرح نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا وہ کیسٹیں جو قرآنی  آیات اور بعض احادیث  شریفہ پر مشتمل ہوں انہیں  ردی کی ٹوکری میں پھیکنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ کیسٹیں جو احادیث نبویہ یاآیات  کریمہ پر مشتمل ہوں ان میں آیات واحادیث نظر ہی نہیں آتیں۔ یہ تو صرف آواز کا اتار چڑھاؤ (لہریں) ہوتیں ہیں۔ جب کیسٹ  ٹیپ ریکارڈ میں لگی  چرخی گھومتی ہے تو اس سے آواز پیدا ہوتی ہے لہذا کیسٹ کےلیے وہ احکام نہیں ہوں گے جو اس کاغذ کےلے ہیں جس پر قرآن یا احادیث لکھی ہوں لہذا انسان کیسٹ کوجہاں رکھ دے  کوئی حرج نہیں بشرطیکہ مقصود بے ادبی حرمتی نہ ہو۔ اس طرح بیت الخلاء میں ساتھ لے جانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ آیات واحادیث کیست پر  ظاہر اور نمایاں نہیں ہوتیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص40

محدث فتویٰ

تبصرے