سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) حیض و نفاس والی خواتین کا قرآن مجید پڑھنا

  • 11818
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1023

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 فضیلۃ الشیخ! میں سونے پہلے  قرآن  کریم کی کچھ سورتیں پڑھنے کی عادی ہوں لیکن مخصوص ایام میں  نہین پڑھ شکتی  تو کیا  یہ جائز ہے کہ میں ان  سورتوں کو کسی  کاغذ پر  لکھ  لوں  اور ان  ایام  میں (قرآن مجید سے دیکھ   کرپڑھنےکی بجائے) اس کاغذ سے دیکھ  کر پڑ لیا کروں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء کےصحیح قول کےمطابق  حیض او رنفاس والی  خواتیں کےلیے  قرآن مجید پڑھنا جائز ہے لیکن وہ قرآن مجید کو ہاتھ نہ لگائیں بلکہ کسی  پاک کپڑے وغیرے سے  پکڑیں۔ اسی طرح جس کاغذ وغیرہ میں لکھا ہوا ہوا سے بھی بوقت ضرورت کپڑے وغیر سے پکڑا جاسکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص39

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ