سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) قاری قرآن کے لیے طہارت

  • 11816
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 950

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اس مدرس کےلیے جو اپنے شاگردوں کو قرآن مجید پڑھاتا ہو‘ یہ واجب ہےکہ وہ طاہر ہویا اس کےلیے طہارت شرط نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مدرس اور غیر مدرس سب کےلیے حکم ایک ہی ہے کہ وہ طہارت کےبغیر قرآن مجید کو ہاتھ نہ لگائیں۔جمہور اہل علم جن میں ائمہ اربعہ بھی ہیں ‘ کابھی یہی مذہب ہے کیونکہ عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں رسولﷺ کایہ ارشاد ہے:

«لَا يَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا طَاهِرًا»(موارد الظمان الی  زوائد ابن حبان ح:793وسنن الدارقطنی ح:433)

 ’’انسان قرآن  مجید کو اس وقت  ہی ہاتھ لگائے جب  وہ پاک ہو۔‘‘

یہ حدیث جید الاسناد ہے۔ اسے امام داود نے(مراسیل میں) اور دیگر کئی محدثیننےمتصل اور مرسل  روایت کیا ہے اور اس کے  کئی طرق ہیں‘ جو اس کی صحت واتصال پر دلالت کناں ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا فتویٰ بھی اسی کے مطابق ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص38

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ