السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی شخص بجلی چوری کرتا ہے تو کیا ایسے شخص کی شکایت متعلقہ محکمہ میں کی جا سکتی ہے؟ اور شکایت کرنا غیبت یا چغلی کے زمرہ میں تو نہیں آتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ایسے چور کی ضرور شکایت لگانی چاہئے ،کیونکہ اس کی چوری کی وجہ سے دیگر لوگوں پر بوجھ پڑتا ہے،ایسی شکایت معاشرے کے ساتھ خیر خواہی کے جذبے میں آتی ہے،اس میں گناہ والی کوئی بات نہیں ہے ،گناہ تو وہ چور کر رہا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |