سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(22) قرآن مجید کا دوسری زبانوں میں ترجمہ

  • 11800
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1457

سوال

(22) قرآن مجید کا دوسری زبانوں میں ترجمہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

كيا قرآن مجید کا  انگریزی یا فرانسیسی یا عبرانی وغیرہ زبانوں میں ترجمہ کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کیا قرآن  کریم کے الفاظ  کا ترجمہ ممکن ہی نہیں یہ محال ہے اس لیے کہ یہ  ناممکن ہے کہ کوئی ایسا لفظ استعمال کیا جائے جو قرآنی  لفظ کے مماثل ہو کیونکہ  قرآن مجید اپنے الفاظ وتراکیب کے اعتبار  سے معجزہ ہے۔ البتہ قرآن مجید کے معانی  کا ترجمہ جائز ہےیعنی قرآن مجید کی تفسیر کا ترجمہ  بوقت ضرورت وحاجت دوسری زبانوں میں جائز ہے اور اس میں بیان کردہ معانی کا دیگر زبانوں میں ترجمہ کردیا جائے  تاکہ وہ لوگ اپنی زبان مین قرآن کریم کے معانی کو جان لیں۔ اس زبان میں قرآن کریم  اور شریعت اسلامیہ نازل ہوئی ہے تاکہ وہ اپنے دین اپنے رب کے کلام اور اپنے نبی کی سنت کو صحیح طریقے سے سمجھ سکے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص34

محدث فتویٰ

تبصرے