سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(12) قرآن مجید کو زمین بر رکھنا

  • 11790
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1690

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کو پاک  زمین یا مصلی پر رکھ دینے کے بارےمیں کیاحکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

افضل  بہ ہے کہ قرآن مجید کو کسی بلند جگہ پر رکھا جائے تاکہ حسی اور معنوی طور پر اس کی عظمت ورفعت ملحوظ رہے  ارشاد  باری تعالیٰ ہے:

﴿مَر‌فوعَةٍ مُطَهَّرَ‌ةٍ ﴿١٤﴾... سورة عبس

’’ ( اللہ کے ہاں یہ  قرآن مقدس ان پر عظمت   صحیفوں میں ہے) جو بلند مقام رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں۔‘‘

جب  آپ کو قرآن مجید کے ہاتھ سےرکھ دینے کی ضرورت پیش آئے خواہ  تھوڑے  وقت کےلیے رکھنا ہوتو اسے  کسی اونچی  جگہ رکھیں اور اگر کواونچی جگہ نہ ہوتو پھر کسی پاک  کپڑے پر رکھ کر  زمین پر رکھنابھی جائز ہے۔ البتہ قرآن مجید کو کسی نشیبی یا پاک یا مٹی والی جگہ پر نہیں رکھنا  چاہیے کیونکہ اس میں بےادبی اور بےحرمتی  ہے ۔بوقت ضرورت پاک بستر پر رکھنے میں کوئی حرج نہین لیکن کوشش یہ ہونی چاہیے کہ قرآن مجید کو بلند جگہ پر رکھا جائے تاکہ حسی اور معنوی طور پر اس کی عظمت ورفعت ملحوظ رہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص26

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ