السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
انسان جب کسی مستحق کو زکوٰۃ دے تو کیا اسے یہ بتانا واجب ہے کہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب انسان کسی مستحق کو زکوٰۃ دے اور وہ مستحق ایسا ہو جو زکوٰۃ کا مال کو رد کر دیتاہو اور قبول نہ کرتا ہو تو ایسے مستحق کو بتانا واجب ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے تاکہ وہ علی وجہ البصیرۃ اسے رد یا قبول کرے اور اگر مستحق کی عادت یہ ہو کہ وہ زکوٰۃ لے لیتا ہو تو بہتر یہ ہے اسے نہ بتایا جائے کیونکہ اس میں ایک طرح سے احسان کا پہلو بھی ہے لہذا ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿يـأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تُبطِلوا صَدَقـتِكُم بِالمَنِّ وَالأَذى...﴿٢٦٤﴾... سورة البقرة
’’اے مومنو! اپنے صدقات (وخیرات) کواحسان جتلاکر اور ایذا ء رسانی کے ذریعہ برباد نہ کرو ۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب