السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا قرآن مجید نقطوں اور اعراب کے بغیر نازل ہوا تو اس صورت میں اسے کیسے پڑھا جاتا تھا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں یہ بات صحیح ہے کہ ابتد میں قرآنی نسخے نقطوں اعراب اور اور وقف کی علامت کے بغیر لکھے جاتے تھے۔ نقطے اور اعراب وغیرہ تابعین کے عہد میں لگائے گئے اور عہد نبوی اور اس کے بعد کے دور میں لوگ حفظ کرنے اور اساتذہ سے سیکھنے کی بنیاد پر قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب