سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(07) شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کی طرف منسوب ختم قرآن کی دعا

  • 11779
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1702

سوال

(07) شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کی طرف منسوب ختم قرآن کی دعا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شیخ الاسلام  ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ کی طرف منسوب ختم قرآن کی دعا  پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے؟ سنت کی روشنی میں ختم قرآن کے موقع پر کون سا عمل واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ الاسلام  ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ کی طرف منسوب  ختم قرآن کی دعا  آپ سے ثابت نہیں ہے۔آپ تفسیر میں اس  کا کوئی ذکر نہیں  البتہ آپ کی طرف  اس کی نسبت مشہور ہے‘  اس کےپڑھنے  میں کوئی حرج بھی نہیں ہے اگر انسان اس موقع  پر دوسری دعائیں  پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ختم قرآن  کے موقع  پر کسی مخصوص اور معین دعا کے پڑھنے کوئی دلیل نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

 کتاب القران الکریم : جلد 4  صفحہ 23

محدث فتویٰ

تبصرے