آیۃ الکرسی کتاب اللہ کی سب سے عظیم آیت کیوں ہے؟
آیۃ الکرسی اللہ تعالی کی صفات ‘ اس کی توحید اس کی ذات گرامی کےشایان شان امور کے اثبات اور صفات نقص سے تنزیہ پرمشتمل ہے اور یہ ساری باتیں ایۃالکرسی کے سوا کسی ایک آیت میں جمع نہیں ہین اس لیے اس کی فضلیت بہت سی احادیث سے ثابت ہے ۔ اس طرح نمازوں کے بعد اور سونے کے وقت اس پڑھنے کے بارے میں بھی بہت سی احادیث وارد ہیں اس کے پڑھنے سے شیطان بھاگ جاتا ہے۔ الغرض اس کے پڑھنے کی بہت ہی فضیلت آئی ہے۔(عمل الیوم والیلۃ للنسائی حدیث :100 صحیح بخری فضائل القرآن باب فضل سورۃ البقرہ حدیث:5010)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابماخذ:مستند کتب فتاویٰ