السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لاہور سے ابو عکا شہ در یا فت کر تے ہیں کہ جب را فضی مؤذن علی ولی اللہ وصی رسول اللہ وخلیفۃ بلا فضل کہے تو کیا اہل سنت سا معین کو یہ سن کر لغۃ اللہ علی الکاذبین کہنا درست ہے یا نہیں نیز ایک را فضی کا جنا زہ اہل سنت امام نے پڑھا یا ہے ہما ر ے ہاں مشہور ہے کہ اس کا نکا ح ٹو ٹ گیا یا اسے اپنی بیوی سے دو با رہ نکا ح کر نا ہو گا کیا یہ صحیح ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روافض درا صل یہود مجو س کی مشتر کہ سا ز ش کی پیداوار ہیں انہوں نے عقا ئد و نظر یا ت اور عبا دا ت و معا ملا ت کے متعلق ایک ایسا متوا زی دین قا ئم رکھا ہے جو دین اسلا م کے با لکل متصادم ہے اذا ن میں علی ولی اللہ وصی رسول اللہ خلیفۃ بلا فضل جیسے کلما ت کا اضا فہ ان کے ہاں را ئج متوا زی دین کی ایک مثا ل ہے یہ اضا فہ خلا ف اسلام ہے بلکہ صحا بہ کرا م رضوان اللہ عنہم اجمعین با لخصوص خلیفۃ راشد سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف بغض و عداوت کی ایک بد تر ین مثا ل ہے ایما نی غیر ت کا تقا ضا یہی ہے کہ اس طرح کے جھوٹ پر مبنی کلما ت سن کر لغۃ اللہ علی الکا ذ بین کہا جا ئے انسا ن کو حق پر ستی کے جوش میں مخا طب کو اند ھا بہرا کر دینے والی با ت نہیں کہنا چا ہیے مبا دا وہ بھی بد ز با نی پر اتر آئے اور وحی الہیٰ کے اولین مخا طبین اور اصل حا ملین اسلام کے متعلق یا وہ گو ئی شرو ع کر دے قرآن کر یم میں اس قسم کا انداز اختیار کر نے سے منع فر ما یا ہے ار شا د با ر ی تعا لیٰ ہے اللہ کے سوا یہ مشر کین جن کو پکارتے ہیں تم انہیں گا لی نہ دو کہ ( اس کے نتیجہ میں ) وہ تجا وز کر کے جہا لت کی وجہ سے وہ اللہ کو گا لیا ں دیں گے ۔ (6/الانعا م : 109)
صورت مسئولہ میں اگر اس قسم کے جھو ٹے کلما ت سننے وا لا اکیلا ہے یا چند ایک ہم ذہن ہیں تو اس لعنت کا بر ملا اظہا ر کیا جا سکتا ہے لیکن اگر مخا طب سا منے ہے تو دل میں کہہ دیا جا ئے تا کہ وہ ہما ر ے اکا بر کے متعلق بدز با نی نہ کر یں اگر کسی اہل سنت امام نے اپنی لا علمی کی وجہ سے رافضی کی نما ز جنا زہ پڑھا ئی ہے تو اسے معذور تصور کیا جا ئے اور اگر دانستہ طو ر پر ایسا کا م کیا ہے تو وہ بہت بڑے جر م کا مر تکب ہو ا ہے افہا م و تفہیم کے ذریعے اس جر م کی سنگینی کا اسے احسا س دلا یا جا ئے ہنگامہ درست نہیں اور نہ ہی ایسا کر نے سے نکا ح ٹو ٹتا ہے اگر امام کو اس فعل پر کو ئی ندا مت نہ ہو بلکہ وہ اپنے فعل کے صحیح ہو نے پر اصرار کر تا ہے تو ایسے امام کو امامت سے مؑزول کر دیا جا ئے کیوں کہ در پر دہ روافض کا حما یتی ہے اللہ تعا لیٰ ہما ر ے دل میں صحا بہ کرا م رضوان اللہ عنہم اجمعین کی بحبت پیدا فر ما ئے اور ان کی عزت و نا مو س کے دفا ع کی تو فیق دے (واللہ اعلم )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب