السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص نے ذاتی رہائش کے لیے ایک پلاٹ خریدا تھا مگر تین سال بعد اس نے اس کے بیچنے کی نیت کرلی تاکہ نفع حاصل کرے، تو کیا گزشتہ سالوں کی بھی زکوٰۃ اس کواداکرنی ہوگی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گزشتہ سالوں کی اس میں زکوٰۃ واجب نہ ہوگی کیونکہ اس وقت اس کی نیت ذاتی رہائش کی تھی لیکن جب اس نے اسے بیچنے اور اس سے نفع حاصل کرنے کی نیت کر لی تو اس پر ایک سال گزرنے کے بعد ہی زکوٰۃ واجب ہوگی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب