السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شاہدرہ سے غلام اللہ سوال لکھتے ہیں کہ مندرجہ ذیل سوال کا جواب کتا ب وسنت کی روشنی میں دیں ؟
(1)ہما ر ے ہا ں انچندی منا ئی جا تی ہے یعنی چا ند کے بعد پہلی یا دوسری جمعرا ت کو متبر ک خیا ل کیا جا تا ہے اس کی شر عی حیثیت واضح کر یں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عبا دت کے لیے اپنی طرف سے کسی دن کو خاص کر نا صحیح نہیں ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خا ص طو ر پر روزہ سے منع فر ما یا ہے البتہ شر یعت نے بعض ایا م میں عبا دت کر نے کی تر غیب ضروری ہے جیسا کہ سو مو ار اور جمعرات کا روزہ رکھنے کے متعلق حدیث میں آیا ہے کیو ں کہ ان دنو ں اللہ کے حضو ر اعمال پیش ہو تے ہیں لہذا مطلق طور پر جمعرات کی تخصیص جا ئز ہے لیکن چا ند کی پہلی یا دوسری جمعرات کو متبرک خیا ل کر نا درست نہیں ہے بلکہ یہ جا ہلانا با تیں ہیں
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب