السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کرتا پور سے خلیل الرحمن سوال کر تے ہیں عورتو ں کا جلسہ کر نا پھر اس میں کسی عورت کا تقر یر کر نا شر عاً کیسا ہے اس پر بعض لو گ اعترا ض کر تے ہیں ۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دعوت و تبلیغ ہر مسلما ن مر دو زن کا حق ہے ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے مؤ من مر د اور عورتیں ایک دوسر ے کے خیر خوا ہ ہیں وہ اچھی بات کا حکم دیتے ہیں اور بر ی با تو ں سے منع کر تے ہیں ۔(9/التو بہ :71)
اس آیت کر یمہ میں اہل ایما ن خو اتین و حضرا ت کی یہ خو بی بیا ن کی گئی ہے کہ وہ امر با لمعرو ف اور انہی عن المنکر کا فر یضہ سر انجا م دیتے ہیں جس طرح مر د کو اچھی با ت کہنے اور بر ی با ت سے رو کنے کا حق ہے اسی طرح عورت بھی اس حکم کی پا بند ہے کہ وہ اچھی با ت کا حکم دے اور بر ی با ت سے دوسروں کو منع کر ے صد اول میں وعظ و تبلیغ کے لیے مو جو د ہ اجتما عا ت کا طریقہ رائج نہ تھا کہ با قا عدہ جلسہ اور کانفرس کا اہتما م کیا جا تا ان کا جوا ز بھی قرآن و حدیث کی عمو می نصوص سے ہے عورتو ں کا جلسہ کر نا اور اس میں کسی منلغہ خا تو ن کا تقر یر کر نا بھی اسی قبیل سے ہے البتہ خو اتین کے لیے در ج ذیل شرائط ملحو ظ رکھنا ضرو ری ہے ۔
(1)عورت جب گھر سے نکلے تو با پردہ ہوا ور مہکنے وا لی خو شبو استعما ل نہ کر ے ۔
(2)اپنے سر پر ست یا خا و ند کی اجا زت سے اجتما ع میں شر یک ہو ۔
(3)تبلیغی اجتما ع اگر گھر سے دور ہو تو ایسے سفر پر نکلنے کے لیے اپنے محرم کو سا تھ لے کر جا ئے ،
(4)تقریر کا اندا ز با لکل سا دہ اور فطر تی ہو مو جو د را ئج الو قت نقا لی اور را گ سے اجتنا ب کر ے ۔
(5) مقررہ جب تقریر کے لیے آئے تو آرائش و نما ئش سے مبرا ہو کر آئے ۔
(6)اجتما ع صرف خو اتین کا ہو اس میں کسی پہلو سے بھی مر دو ں کا اختلاط نہ ہو ۔ ان شرا ئط کو ملحو ظ رکھتے ہو ئے خو اتین دعوتی اور اصلا حی پرو گرا م منعقد کر سکتی ہیں (واللہ اعلم با لصوا ب )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب