السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کراچی سے ابوعمر سوال کر تے ہیں کہ الحما د کا کیا معنی ہے اور آپ اسے اپنے نا م کے آگے کیو ں لکھتے ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سوال کا تعلق عملی زند گی سے نہیں ہے تا ہم اس کا جو اب پیش خد مت ہے الحما د کا معنی کثرت سے اللہ کی تعریف کر نے والا ہے اگر چہ راقم آثم کثرت سے اللہ تعالیٰ کی تعر یف نہیں کر تا اس امید پر اس لقب کو اختیا ر کیا گیا ہے کہ اللہ تعا لیٰ مجھے ایسا کر نے کی تو فیق دے اسے بطو ر لقب اختیا ر کر نے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تو را ت میں اس امت کا صفا تی نا م "الحما د ون بتا یا گیا ہے جیسا کہ حضرت ابن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کر نے پر کعب احبا ر نے اس کی وضا حت کی ہے ۔ (دارمی :1/61،حدیث نمبر 875)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د گرا می ہے کہ اللہ تعا لیٰ کے ہا ں قیا مت کے دن اللہ کے ہا ں بہتر ین بندے "الحما دو ن "ہیں یعنی جو اس کی کثرت سے تعریف کر نے وا لے ہو گے ۔ (مسند امام احمد :4/434)
بطو ر تفا ؤ ل اس لقب :الحما د " کو اختیا ر کیا گیا ہے قا رئین کرا م سے دعا کی اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے لقب کی لا ج رکھنے کی تو فیق دے (آمین )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب