سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(112) صحابی کی تعریف

  • 11687
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1521

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا صحابہ سے مراد صرف وہی لوگ ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا یا وہ ہیں جنہوں نے آپ ﷺ کو دیکھا اور آپ کے ساتھ محبت یا وہ لوگ مراد ہیں جو آپ کے زمانے میں زندہ تھے اور آپ کو دیکھا بھی ہو یا شاید نہ دیکھا ہو۔ (احمد سالم جمعہ عمان)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولا حول ولا قوة الا بالله

صحابی وہ ہے جس نے نبی ﷺ کو دیکھا اور آپ پر ایمان لایا اور ایمان ہی پر وہ فوت ہوا یا آپ سے بات کی اور آپ کے منہ مبارک سے آپ کی بات سنی جیسے ابن ام مکتومؓ (نابینا) ۔

اور جس نے آپ ﷺ کو نہیں دیکھا اور آپ کے زمانے میں موجود تھا تو اس کا شمار صحابہ میں نہ ہوگا جیسے اویس قرنیؒ یہ یمن میں تھے اور والدہ کی خدمت کی وجہ سے رکے ہوئے تھے جب یہ مدینہ پہنچے تو اس کے پہنچنے سے پہلے ہی نبی ﷺ فوت ہو گئے تھے۔ تو وہ صحابی شمار نہیں ہوئے اور نص نبوی کے مطابق وہ خیر التابعین ہیں جیسے کہ مسلم (2/۳۱۱) میں ہے۔

اور جن لوگوں نے آپ کو دیکھا لیکن آپ ﷺ پر ایمان نہیں لائے یا ایمان لانے کے بعد مرتد ہوگئے تو یہ کافر ہیں اور صحابہ میں سے نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص219

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ