سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(363) سونے، چاندی کا نصاب اور صاع کی مقدار

  • 1165
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2108

سوال

(363) سونے، چاندی کا نصاب اور صاع کی مقدار

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سونے اور چاندی کا نصاب کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے صاع کی کلو کے حساب سے کتنی مقدار بنتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سونے کا نصاب بیس مثقال ہے جو پچاسی گرام کے مساوی ہے اور چاندی کا نصاب ایک سو چالیس مثقال ہے جو سعودیہ کے چاندی کے دراہم کے حساب سے چھپن ریال کے برابر ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے صاع کی مقدار کلو کے حساب سے دو کلو اور چالیس گرام بہترین گندم بنتی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ352

محدث فتویٰ

تبصرے