سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(360) زکوٰۃ میں تاخیر کرنے والا گناہ گار ہے؟

  • 1162
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1664

سوال

(360) زکوٰۃ میں تاخیر کرنے والا گناہ گار ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے چار سال تک زکوٰۃ ادا نہیں کی، اس کے لیے کیا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

یہ شخص زکوٰۃ ادا کرنے میں تاخیر کی وجہ سے گناہ گار ہے کیونکہ آدمی پر واجب ہے کہ وہ وجوب زکوٰۃ کے بعد فوراً زکوٰۃ ادا کرے اور اس میں تاخیر نہ کرے کیونکہ واجبات کے بارے میں اصول یہ ہےکہ انہیں فوراً ادا کیا جائے۔ اس شخص کو اس نافرمانی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے آگے توبہ کرنی چاہیے اور گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ فوراً ادا کرنی چاہیے۔ اس سے زکوٰۃ ساقط نہیں ہوگی بلکہ مذکورہ صورتحال میں اسے توبہ کرنی چاہئے اور فوراً زکوٰۃ ادا کرنی چاہیے تاکہ تاخیر کی وجہ سے وہ مزید گناہ گار نہ ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ351

محدث فتویٰ

تبصرے