سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(356) مجبوری میں طلاق دینا

  • 11618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1764

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ساہیوال سے بشیراحمد لکھتے ہیں۔کہ میں اپنی بیوی کو آباد کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میرے والد اورسسر نے زبردستی مجھ سے طلاق پر دستخط کروالیےہیں حالانکہ میں نے طلاق نہیں دی اور نہ ہی طلاق دینے کا اراد ہ ہے۔کیا اس طرح طلاق ہوجاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بشرط صحت سوال واضح ہوکہ صورت مسئولہ میں سائل اس انداز سے دی ہوئی طلاق کو جبری طلاق سمجھتا ہے جیسے فقہی اصطلاح میں '' طلاق المکرہ''  کہا جاتاہے۔اس بنا پر ضروری معلوم ہوتا ہے کہ جبرواکراہ کی حدود کو زرا تفصیل سے بیان کردیا جائے تاکہ اس کی روشنی میں مذکورہ طلاق کاجائزہ لیاجائے کہ وہ اس ضمن میں آتی ہے یا نہیں؟فقہاء نے اکراہ کی دو اقسام بیان کی ہیں:

1۔اکراہ تام:

 اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس حد تک مجبور ہوجائے کہ اس کی رضا معدوم اور اس کے اختیارات سلب ہوجائیں مثلا اسے یا اس کےکسی عزیز کو قتل یا جسم کے کسی عضو کوبے کار دینے کی دھمکی یا ایسی مار کی دھمکی دی جائے جس سے جان جانے کا اندیشہ ہو اس قسم کے اکراہ کی موجودگی میں کیاجانے والا کوئی فعل(خواہ اطلاق ہو) اپنے نتائج کے لہاظ سے بے اثر رہے گا۔

2۔اکراہ ناقص:

 اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کسی وقت اس حد تک مجبور ہوجائے کہ اس کی رضا تو معدوم ہو لیکن اس کے اختیارات سلب ہونے کے بجائے فاسد اور خراب ہوجائیں مثلا:ایسی دھمکی دی جائے جس سے جان جانے یا جسم کے کسی عضو  کے ضائع ہو جانے کاکوئی اندیشہ نہ ہو مثلاً مار پیٹ یاقید کی دھمکی دی جائے جس سے جان جانے یا جسم کے کسی عضو کے ضائع ہو جانے کاکوئی اندیشہ نہ ہو مثلاً مارپیٹ باقید کی دھمکی وغیرہ۔ایسے حالات میں کیاجائے والا فعل نتائج کے لہاظ سے بے اثر نہیں ہوگا۔

اکراہ میں یہ بھی ضروری ہے۔ کہ مجبور کرنے والاشخص دھمکی کو عملی شکل دینے پر قادر بھی ہو ا س طرح جس شخص کو مجبور کیا جارہا ہے۔اسے بھی یقین ہو کے دھمکی دینے والا شخص اس فعل کوکر گزرے گا جس کی اس نے دھمکی دی ہے اکراہ کی ان شرائط کی عدم موجودگی میں شرعاً اکراہ ثابت نہیں ہوگا۔صورت مسئولہ میں ''زبردستی'' کا مفہوم اگر یہ ہے کہ سائل کو قتل ہونے کا ڈر تھا یا اسے اپنے کسی عضو کے تلف ہونے کا اندیشہ تھا ۔اس لئے طلاق نامہ پر دستخط کئے ہیں تو ایسے حالات میں طلاق واقع نہ ہوگی۔بصورت دیگر طلاق واقع ہوچکی ہے۔اگر طلاق رجعی ہے۔ تو دوران عدت رجوع ہوسکتا ہے۔اور عدت گزرنے کے بعد بھی تجدید نکاح سے رجوع ممکن ہے والد یا سسر کا یہ کہہ دینا جبر نہیں ہوگا۔اگر اس کے پس منظر میں کوئی شرعی وجوہ نہیں تو انہیں سمجھایاجاسکتاہے واضح رہے کہ جبرصرف قتل یا عضو کے ضیاع کے اندیشہ سے ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ والد اور سسردونوں ہی عام طور پر بیتے کے خیر خواہ ہوتے ہیں وہ بیٹے سے جبری طلاق لے کر دوبارہ اس کی شادی کے اخراجات برداشت کرن کے قطعاً خواہاں نہیں ہوتے۔لہذا مذکورہ صورت میں طلاق کا نافذ کردینا ہی مناسب معلوم ہوتا ہے۔(واللہ اعلم)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

 

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:369

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ