سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عام حالت میں سجدہ تلاوت کرنا

  • 116
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3447

سوال

عام حالت میں سجدہ تلاوت کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کی حالت کے علاوہ عام حالات میں سجدہ تلاوت والی آیت سن لیں تو کیا سجدہ کرنا لازمی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدۂ تلاوت سنت ہے، اور اس سے سلام پھيرنے كى كوئى دليل نہيں ملتى، لہذا سجدہ تلاوت كرنے والے کیلئے سلام نہيں ہے، اور جس نے بھى سجدہ تلاوت كيا مثلا: سورۃ الاعراف، سورۃ النجم، اور اقرا كے آخر ميں اور وہ نماز ادا كر رہا ہو تو سجدہ تلاوت كے بعد اس کیلئے ضرورى نہيں كہ وہ سجدہ كے بعد اور ركوع كرنے سے قبل تلاوت ضرور كرے، ليكن اگر پڑھ لے تو كوئى حرج نہيں، اور سجدہ تلاوت ميں نماز كے سجدہ والى دعا ہى پڑھے گا. (ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء)

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

 فتوی کمیٹی

تبصرے