السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم اکثردیکھتے ہیں کہ جب کوئی سفر پر جاتا ہے تو اس کے بازو پر کسی کپڑے میں کچھ پیسے باندھ دئیے جاتے ہیں کہ یہ امام ضامن ہے اور واپس آکربچوں میں بانٹ دینا،میں یہ جانتا چاہتا ہوں کہ اس کی کیا حقیقت ہے۔؟کیا ایسا کرنا جائز ہے ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس عمل کی اسلام میں کوئی اہمیت یا صراحت موجود نہیں ہے ،اور ایسا کرنا ناجائز ہے کیونکہ یہ اللہ کو چھوڑ کر غیر اللہ(امام ضامن) پر توکل ہےجو سراسر شرک ہے۔اور شرک ناقابل معافی جرم ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |