سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اسلام میں بت پرستی سے ممانعت کی وجہ

  • 11582
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1667

سوال

اسلام میں بت پرستی سے ممانعت کی وجہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک مسلمان ہوں مگر ایک سوال مجھے پریشان کیئے دیتا ہے۔ رسول پاک نے آنے کے بعد سب سے پہلے بت پرستی کا رد کیا۔ بہت سوچ بچار کے بعد بھی بت پرستی اور اخلاقی برائیوں کا آپس کا تعلق سمجھ نہیں آیا۔ سوال یہ ہے کہ بت پرستی کا اس دور کے معاشرہ پر کیا منفی اثر پڑ رہا تھا جسکی وجہ سےا سلام نے بت پرستی یعنی شرک کو سب سے بڑا گناہ قرار دے دیا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دراصل بات یہ ہے کہ تمام شریعتوں کا بنیادی نکتہ توحید تھا ،یعنی صرف اللہ کی عبادت،بندوں کو غیر اللہ کی عبادت سے نکال کر اللہ کی عبادت پر لگانا۔اس کے ساتھ ساتھ باقی معاشرتی برائیوں کا بھی خاتمہ تھا۔اسلام کا فقط ایک ہی نکتہ تو نہیں تھا کہ معاشرے سے برائی کا خاتمہ ہو۔اور اگر دیکھا جائے تو شرک اللہ کے ہاں سب سے بڑی برائی ہے۔جو ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے