سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(312) حضرت عائشہ کی نکاح کی عمر

  • 11562
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1966

سوال

(312) حضرت عائشہ کی نکاح کی عمر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قلعہ دیدار سنگھ  سے خا لد  محمود نتوی دریا فت  کر تے  ہیں  کہ حضرت عا ئشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکا ح کتنی  عمر  میں ہو ا تھا  حدیث کا حو الہ  ضرور دیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکا ح چھ سا ل کی عمر  مین ہو ا تھا  اور جب آپ  کی آپ  کی رخصتی  عمل میں آئی  تو اس وقت  آپ کی عمر  نو سا ل  تھی  جیسا  کہ وہ خو د فر ما تی  ہیں : رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے جب  مجھ  سے نکا ح  کیا تو  میری  عمر چھ  سال تھی  اور رخصتی  کے وقت  نو سال  کی تھی ۔(صحیح بخا ری :حدیث5134)

حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے بھی یہ روایت ہے  اس میں اتنا اضا فہ  ہے کہ حضرت عائشہ   رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نو سا ل  تک  رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی رفا قت میں رہیں۔(صحیح بخا ری  :حدیث  نمبر 5158)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

 

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:335

تبصرے