السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں محمد شفیق کارپینٹر کا کام کرتا ہوں اس وقت ہمارا کام ایسی جگہ پر چل رہا ہے جہاں پر عیاش لوگ سیر وتفریح کے لئے آتے ہیں اور فحش کام کرتے ہیں نشے کی حالت میں کبھی کبھار ہمیں رقم دے جاتے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے صدقہ ہے ۔کیا یہ رقم ہمارے لئے استعمال کرنا جائز ہے ؟ اگر نہیں تو ہم اس رقم کا کیا کریں ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!پہلی بات تویہ ہے کہ آپ کو ایسی مشکوک جگہ کام ہی نہیں کرنا چاہئے ،کیونکہ آپ ان کے گناہوں میں معاونت کا رول ادا کر رہے ہیں ،جس پر آپ بھی گناہ گار ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہ لوگ آپ کو یہ رقم بغیر کسی خدمت کے دیتے ہیں تو آپ کے لئے جائز ہے ،اور اگرآپ برائی میں ان سے تعاون کرتے ہیں،تو جس طرح تعاون حرام ہے،اسی طرح یہ رقم لینا بھی حرام ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |