السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کی اندام نہانی کے اوپر سےآلہ تناسل کو لگانے یا رگڑنے سے غسل واجب ہو تا ہے۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں ہو جاتا ہے۔حدیث نبوی ہے۔ عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ ﷺ فَاغْتَسَلْنَا.(ترمذی:108،صحیح)ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب مردکے ختنہ کامقام (عضوتناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہوگیا ، میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے ایساکیا تو ہم نے غسل کیا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |