سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

لڑکی کی رضامندی کے بغیر شادی

  • 11539
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1083

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والدین نے مجھ سےمیرےچچا کے گھر شادی کرنے کےلیے پوچھا تھا ۔تو میں نے اسےہی شرماتے ہو ئے نہ کہہ دیا تھا۔لیکن ہمیں نہیں پتہ کہ میرے چچا کے کھر والوں کو یہ بات کیسے پتہ چل گی۔میں نے تو یہ بات مذاق کے طور پر اپنے گھر والوں سے کی تھی لیکن میری بھابھی نے یہ بات چوری چھپے آگے پہنچا دی۔اس بات کو سنتے ہوے میری کزن اب اس رشتہ کےلیے نہیں مان رہی۔میرے چچا چچی اور میرے گھر والے بھی اس رشتہ کےلیے راضی ہیں۔ سواے لڑکی کے ۔کیا مجھے لڑکی کی مرضی کے خلاف یہ شادی اس سے کر لینی چاہیےیا نہیں ۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ پہلے اپنی بات کی ان سے وضاحت کر دیں ،اگر پھر بھی وہ نہ مانے تو پھر آپ اس سے شادی نہ کریں۔اسی میں بہتری اور خیر ہے ،کیونکہ شرعا لڑکی پر زبر دستی کرنا جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ