سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) ایک بے اصل بات

  • 11526
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1047

سوال

(101) ایک بے اصل بات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کہا جاتا،"کہ بلال رضی اللہ عنہ کی سیاہی سے جنت کی حوریں وشم کریں گی، "کیا یہ صحیح ہے؟ (اخوکم: محمد اسماعیل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولا حول ولا قوة الا باللہ

یہ تو واضح جھوٹ ہے جس کی کوئی دلیل نہیں۔ اس کے باطل ہونے کی دو دلیلیں ہیں۔

پہلی تو یہ کی وشم کوئی زینت نہیں جیسے کہ عقلاء جانتے ہیں اور دوسری یہ کہ وشم (گندوان) شریعت اسلامی میں ممنوع ہے اور ممناعت کی وجہ فساد ہوتی ہے اورجنت وہ پاک جگہ ہیں جہاں فساد راہ نہیں پا سکتا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص207

محدث فتویٰ

تبصرے