سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) پرہیز گار کے پیچھے نماز پڑھنے کی فضیلت والی حدیث کی تخریج

  • 11517
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 924

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صاحب البدائع والصنائع نے جو حدیث ذکر کی ہے کہ ’’جس نے متقی کے پیچھے نماز پڑھی گویا اس نے نبیﷺکے پیچھے نماز پڑھی کیا یہ حدیث صحیح ہے اور اس کا  مخرج کہاں ہے ؟ اخوکم :جمیل۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حدیث کی سنت کی کتابوں میں کوئی اصل نہیں علماء نے اس سے موضوعات میں ذکر کیا ہے جیسے کہ ملا علی قاری نے  اپنی موضوعات کبیر صفحہ (71)میں نقل کیا ہے اورکہا ہے کہ اس کی اصل نہیں ۔اس سے فقہاء کی حدیث میں کم علمی پر دلالت ہوتی ہے ۔یہ جو بھی لکھنے والوں نے لکھا اپنی کتابوں میں وارد کردیتے ہیں اور صحیح و ضعیف کی تمیز نہیں کرتے ۔اور اس کے باوجود لوگ ان کی تقلید و تابعداری کئے جاتے ہیں ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص198

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ