سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اکیلے آدمی کاجماعت کے ساتھ صف بنانا

  • 115
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1536

سوال

اکیلے آدمی کاجماعت کے ساتھ صف بنانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر دو بندے ایک ہی وقت میں مسجد میں آ جائیں اور جماعت ہو رہی ہو لیکن صف میں ایک ہی بندے کے کھڑا ہونے کی جگہ ہو تو کیا وہ دونوں اکھٹے کھڑے ہو کر ایک نئی صف بنا سکتے ہیں یا ایک آدمی پہلی صف میں کھڑا ہو۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دوسرا طریقہ کار صحیح ہے ۔

رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

«أَتِمُّوا الصُّفُوفَ»

صفوں کو پورا کرو

صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب تسویۃ الصفوف وإقامتہا وفضل الأول فالأول ح ۴۳۴

نیز فرمایا :

«أَتِمُّوا الصَّفَّ الْأَوَّلَ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ وَإِنْ كَانَ نَقْصٌ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ»

پہلے اگلی صفیں پوری کرو پھر اسکے بعد والی اور جو کمی ہے وہ آخری صف میں ہونی چاہیے۔

سنن نسائی کتاب الإمامۃ باب الصف المؤخر ح ۸۱۸

ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگلی صفوں میں جگہ خالی رکھنا جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

 فتوی کمیٹی

تبصرے