سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(78) ٰمسجد کے دروازے کے پاس پیشاب کرنا

  • 11421
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 1238

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس حدیث کے بارے میں بتائیں جو ان الفاظ کے ساتھ وارد ہے کہ نبی ﷺنے مساجد کے دروازوں کے پاس پیشاب کرنے سے منع کیا ہے )کیا یہ صحیح ہے ؟ اور کہاں ہے ؟  (آپ کا بھائی:محمد امین )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حدیث کو امام ابو داؤد نے مراسیل :(ص:5)میں مکحول سے روایت کیا ہے انہوں نے کہا :رسول اللہ ﷺنے مساجد کے دروازوں پر پیشاب سے منع کیاہے او رمراسیل انواع ضعیف سے ہے  مگر ان شروط کے ساتھ جو مصطلح کی کتابوں میں مذکور ہیں ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص159

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ