سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) مرفوع اور موقوف حدیث کی تعداد

  • 11410
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1661

سوال

(71) مرفوع اور موقوف حدیث کی تعداد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرفوع اور موقوف احادیث کی تعداد کتنی ہے ؟ کیا یہ کسی عدد میں محصور ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے میں ہمیں عدد معلوم نہیں، سنت کی کتابیں بہت زیادہ ہیں۔ مسند احمد میں ستائیس ہزار سے زیادہ احادیث ہیں، کنزالعمال میں سینتالیس ہزار، طبرانی میں تیس ہزار سے زیادہ، اور علمائے حدیث کو دس لاکھ حدیثیں یاد تھیں۔

امام بخاری رحمہ اللہ چھ لاکھ احادیث کے حافظ تھے۔

لیکن میں نے بعض علماء سے سنا ہے کہ احادیث مرفوعہ بلا تکرار چالیس ہزار ہیں اور موقوف حدیثیں شمار سے اور کسی کتاب کے ضبط سے باہر ہیں، احادیث مرفوعہ کی تعداد تخمینی طور اس مسئلے میں معلوم ہوں گی جس کا ہم عنقریب ذکر کریں گے۔ رقم المسئلہ (90) ان شاء اللہ

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص151

محدث فتویٰ

تبصرے