وضو والا پانی وضو کرنے کے بعد دوبارہ اس میں گر جائے تو کیا پانی صاف رہتا ہے مثلا منہ پر ایک چھینٹا مارنے کے بعد دوبارہ جب چلو بھرتے ہیں تو وہ قطرے اس چلو میں گرتے رہتے ہیں تو کیا اس میں کوئی حرج نہیں۔؟
جی ہاں پانی صاف اور پاک ہی رہتا ہے۔
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے وضوء میں استعمال شدہ پانی کو حاصل کرنے پر صحابہ کرام ایک دوسرے سے جھگڑنے کےقریب پہنچ جاتے تھے ۔ ( صحیح بخاری کتاب الشروط ح ۲۷۳۴)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب