سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(56) آدم علیہ السلام کی پیدائش

  • 11382
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1156

سوال

(56) آدم علیہ السلام کی پیدائش

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آدم علیہ السلام کون سی مٹی سے پیدا کئے گئے ؟کہا جاتا ہے کہبہ کی مٹی سے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولا حو ل ولاقوةالا باللہ۔

یہ غلط ہے کہ کیونکہ حدیث میں ثابت ہے ابو  موسیٰ ﷜ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ،میں نے  سنا رسول اللہ ﷺ سے فرما رہے تھے ،’’اللہ نے آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیاجو مٹھی ساری زمین سے تھی توتو اولاد مختلف زمین کے مطابق بعض سرخ ہیں بعض سفید ہیں بعض کالے اور بعض ان  کے مابین ہیں بعض نرم ہیں بعض سخت اور بعض اچھے اور بعض برے ہیں ‘‘۔

احمد (4؍406)ترمذی (2؍124)ابو داؤد (2؍296)مشکوٰۃ (1؍22)سند اس کی صحیح ہے ۔ اس حدیث سے بعض کے قو ل کے تردید ہوتی ہے ،کیا ہی اچھے ہیں علم حدیث کہ سب کچھ اس میں موجود ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص133

محدث فتویٰ

تبصرے