سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(337) نمازِ استسقا اور اس میں چادر بدلنے کا حکم

  • 1138
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1211

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز استسقاء کے بعد دعا کے درمیان چادر کو اس وقت الٹنا چاہئے جب بندہ دعا کے لیے کھڑا ہونا ہے یا گھر سے نکلنے سے پہلے اسے الٹنا چاہئے۔ نیز چادر کے الٹنے پھیرنے میں حکمت عملی کیا ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو برکت عطا فرمائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

خطبہ کے دوران بارش کی دعا کے وقت چادر کو الٹنے کا حکم ہے جیسا کہ اہل علم نے ذکر کیا ہے اور اس میں حکمت یہ ہے کہ اس سے تین فوائد کا حصول مقصود ہواکرتاہے:

(۱)          نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی اقتداء

(۲)         اللہ عزوجل سے امید کہ وہ اسی طرح قحط کو بھی سر سبزی وشادابی سے بدل دے گا۔

(۳)         یہ اس طرف اشارہ ہے کہ بندہ جو اپنے رب تعالیٰ سے دور ہو کر گناہوں میں مبتلا ہوگیا ہے، اب اپنی حالت کو تبدیل کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا، اور اس کی اطاعت و بندگی کو اختیار کرے گا، اس لیے کہ تقویٰ معنوی لباس ہے اور چادر حسی لباس ہے گویا وہ حسی لباس کو بدل کر معنوی لباس کی تبدیلی کو اختیار کر رہا ہے اور یہ ایک عمدہ مناسبت ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ330

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ