سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) قصہ ہاروت و ماروت درست نہیں

  • 11378
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1047

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہاروت ماروت کے قصے کے بارے میں بتائیں کیا یہ صحیح ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولا حو ل ولاقوةالا باللہ۔

مفسرین نے اس قصے کو ذکر کیا ہے اور اہل تحقیق نے اس کی تردید کی ہے کیونکہ یہ صحیح متصل سند کے ساتھ ثابت نہیں اور یہ بنی اسرائیل کا جھوٹ ہے کیونکہ فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم ہو ۔

اور اس قصے میں زہرۃ کا آسمان کی طرف چڑنے کا ذکر ہے او ریہ شرک زنا او رقتل کی علامت ہے تو اللہ تعالیٰ نے کیسے ستارہ بنا دیا جس سے رہنمائی حاصل کی جاتی ہے ۔

اس بحث کی تحقیق کے لیے رجوع کریں ابن کثیر : (1؍141)۔السلسلہ الضعیفہ :(1؍204)تفسیر خازن :(1؍75)اور ضعیفہ میں مزید تحقیق برقم :(170)ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص129

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ