السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حیدر آباد سے رابعہ خاتون لکھتی ہیں کہ بعض اوقات کھا نا پکاتے وقت اس کا ذائقہ معلو م کر نے کے لیے معمو لی مقدار میں چکھا جا تا ہے کیا ایسا کر نے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھا نا پکا نے والے کے لیے یہ جا ئز ہے کہ زبان کے ایک کنارے سے کھا نے میں مٹھا س نمک یا دوسرے ذائقے معلو م کر نے کے لئے تھو ڑا سا چکھ لے لیکن وہ یہ احتیا ط کر ے کہ چکھی ہو ئی چیز کو حلق سے نیچے نہ اتر نے دے بلکہ وہ ذا ئقے معلو م کر نے کے بعد فو راً با ہر نکال دے اور کلی کر ے اس طریقہ سے اس کے روزے کو کوئی نقصا ن نہیں پہنچے گا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب