السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میاں چنوں سے حمود الرحمٰن دریا فت کر تے ہیں کہ روزہ کی حالت میں با لو ں کومہندی لگا نا یا آنکھو ں میں سر مہ لگا نا جا ئز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روزہ کے دورا ن با لو ں کو مہند ی لگا نے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ آنکھو ں میں سر مہ یا دوائی ڈالنے سے روزہ خرا ب ہو تا ہے اور نہ ہی روزے کو کو ئی نقصان پہنچتا ہے سرمہ کی اجا ز ت کے متعلق جو مرفو ع حدیث بیا ن کی جا تی ہے وہ ایک راوی ( ابو عا تکہ) کی وجہ سے ضعیف ہے البتہ حضرت انس رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کا دورا ن روزہ سر مہ لگا نے کا عمل صحیح سند سے ثا بت ہے ،(ابو داؤد۔کتا ب الصیا م )
اسی طرح طبرا نی اوسط میں حضرت بریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ اور شعیب الایما ن میں حضرت ابن عبا س رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے سر مہ کے استعمال کے متعلق احادیث مرو ی ہیں ۔(واللہ اعلم )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب