السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کمالیہ سے محمد علی دریا فت کر تے ہیں کہ روزہ کی حا لت میں خو شبو استعمال کر نا شر عاً کیا حیثیت رکھتا ہے ؟نیز کیا بحا لت روزہ ٹو تھ پیسٹ استعمال کیا جا سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روزہ کی حا لت میں خو شبو کے استعما ل اور سونگھنے سے روزہ خراب نہیں ہو تا لیکن عود کی دھو نی کو استعما ل نہ کر ے کیو نکہ اس کا دھو اں معدے میں پہنچتا ہے اس کے علا وہ دیگر خو شبو ئیں استعما ل کر نے میں کو ئی حرج نہیں اسی طرح روزہ رکھنے کے بعد مسواک یا برش استعمال میں کو ئی مضا ئقہ نہین ہے اگر چہ بعض علما نے زوال کے بعد مسواک کے استعما ل کو مکر و ہ خیا ل کیا ہے مگر راجح یہی ہے کہ مسواک یا بر ش کا استعما ل دن کے پہلے یا آخری حصے میں کو ئی مضا ئقہ نہیں رکھتا پھر تا ز ہ اور خشک مسواک میں کو ئی فرق نہیں ٹو تھ پیسٹ کا استعما ل اگر ضروری ہو تو اسے استعمال کر نے میں چندا ں حرج نہیں ہے البتہ یہ احتیا ط ضروری ہے کہ اس میں کچھ مٹھاس ہو تی ہے جو لعا ب دھن میں شا مل ہو جا تی ہے جس سے بچا نہیں جا سکتا اگر اس سے بچ سکے تو ضرورت کے پیش نظر اس کے استعما ل میں کو ئی حرج نہیں ہے بعض اوقات وضو کر تے ہو ئے بر ش یا مسوا ک کے استعما ل سے معمو لی مقدار میں خو ن نکل آتا ہے ا س سے بھی روزہ خرا ب نہیں ہو تا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب