سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) ایک خاص قسم کا تعویذ

  • 11336
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1647

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے تعویذ کا حکم جس میں لکھا ہے’’یا بدوح مرطوس کبیکج ھھھو بشانوش المعطی ملیق علیق بزھم یا جمیع طلفا برطالة ما محبطط باسا۔ کیا دفع آفات کے لیے اس قسم کا تعویذ لٹکانا جائز ہے؟۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعویذ سب کے سب نبیصلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ‘آپ نے جو کلمات ذکر کیے ہیں جن کا معنیٰ نہیں اس جیسا تعویذ باتفاق علماء حرام ہیں۔اختلاف تو اس تعویذ میں ہے جس میں قرآن و سنت لکھا ہو زیادہ صحیح مذہب یہ ہے کہ وہ بھی مکروہ ہے کیونکہ اس میں فساد کا بھی امکان ہے اور رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں۔اس کی کچھ تفصیل ہم نے مسئلہ نمبر 9‘میں ذکر کی ہے‘ملاحظہ کریں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص88

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ