سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(332) نماز عید ادا کرنے کا طریقہ

  • 1133
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 2228

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عیدین کے ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نماز عیدین کے ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ امام آئے اور لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائے۔ پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد مزید چھ تکبیریں اور کہے، پھر فاتحہ پڑھے اور سورت قٓ پڑھے اور دوسری رکعت میں تکبیر کہتے ہوئے کھڑا ہو اور کھڑا ہو کر پانچ تکبیریں زائد بلندآوازسے کہے، پھر سورۂ فاتحہ اور سورۂ قمر پڑھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  عیدین میں ان دونوں سورتوں کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ اگر چاہے تو پہلی رکعت میں سورت اعلیٰ اور دوسری میں سورت غاشیہ پڑھ لے۔ جمعہ وعیدین د وسورتوں میں مشترک اور دو سورتوں میں مختلف ہیں، سورت اعلیٰ اور سورت غاشیہ میں مشترک اور سورت ق ٓاور قمر میں مختلف ہیں۔ جمعہ میں آپ سورت جمعہ اور منافقون بھی پڑھا کرتے تھے۔ امام کو چاہیے کہ وہ ان سورتوں کی تلاوت کرکے سنت کو زندہ کرے تاکہ مسلمانوں کو اس سنت کا علم ہو جائے اور ان کی قراء ت میں وہ اجنبیت محسوس نہ کریں۔ نماز کے بعد امام خطبہ دے، خطبہ کا کچھ حصہ عورتوں کے لیے خاص کر دے۔ انہیں وہ احکام بتائے جو انہیں بجا لانے چاہئیں اور ان کاموں سے منع کرے جن سے انہیں اجتناب کرنا چاہیے، جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا معمول تھا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ328

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ