السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
گجرات سے بیگم عبدالطیف لکھتی ہیں کہ حج مبر و ر کیا ہو تا ہے ؟ اس کی کیا فضیلت ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج مبر ور کو افضل ترین اعما ل سے شما ر کیا ہے چنا نچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ سب سے افضل عمل کیا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :" کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایما ن لا نا "پھر سوال ہو ا اس کے بعد کس عمل کا درجہ ہے ؟ فر ما یا "اللہ کی راہ میں جہا د کر نا " پھر سوال کیا گیا کہ اس کے بعد ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :" کہ حج مقبو ل ۔(صحیح بخا ری :الحج 1519)
حضرت عا ئشہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا سے مرو ی ہے کہ انہو ں نے کہا : یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہما رے خیا ل کے مطا بق جہا د فی سبیل اللہ افضل تر ین عمل ہے رسوال اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :"کہ تمہا رے یعنی عو رتو ں کےلیے افضل تر ین عمل حج مبر ور ہے ۔(صحیح بخا ری :1520)حج کی فضیلت کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :' کہ جو شخص حج کرے اور دورا ن حج شہو ت انگیز اور اخلا ق سے گری ہو ئی با تو ں سے پرہیز کرے ۔نیز اللہ کی نا فر ما نی سے اپنے آپ کو محفو ظ رکھے تو گنا ہوں سے ایسے صا ف ہو جا تا ہے جیسے آج ہی اپنی ما ں کے بطن سے پیدا ہو ا(صحیح بخا ر ی : الحج 1521)
ہما ر ے نزدیک حج مبر ور یہی ہے کہ جس حج میں مذکو رہ با لا فضیلت مل جا ئے یعنی اسے کا مل آدا ب شرا ئط کے سا تھ اس طرح ادا کیا جا ئے کہ انسا ن کے سا بقہ گنا ہ ڈھل جا ئیں اور آئندہ ان سے اجتنا ب کا خیا ل کر ے ویسے محد ثین وعلما نے اس کی مختلف تعریفیں کی ہیں جن کی وضاحت حسب ذیل ہے : وہ حج جس کے دوران کسی گنا ہ کا ارتکا ب نہ کیا جا ئے حج مبر ور کہلا تا ہے اس سے مرا د وہ حج ہے جو عند اللہ مقبو ل ہو جا ئے اس کی علا مت یہ ہو تی ہے کہ آیندہ اسے گنا ہو ں سے نفرت ہو جائے وہ حج جس میں ریا کا ری شہرت فحا شی لڑا ئی جھگڑا نہ کیا گیا ہو ۔ حج مبر ور یہ ہے کہ آدمی پہلے کی نسبت بہتر ہو کر لو ٹےاور گنا ہو ں کی کوشش نہ کر ے حسن بصر ی رحمۃ اللہ علیہ فر ما تے ہیں :"کہ حج مبرور یہ ہے کہ انسا ن اس کے بعد دنیا سے بے رغبت اور آخرت کا طلب گار بن جا ئے در حقیقت حج میں تمام امو ر با لا شا مل ہو تے ہیں ۔(امر عاۃالمفا تیح6/190)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب