السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جوہر آباد سے طالب حسین پوچھتے ہیں کہ نماز عشاء کی کل رکعت سترہ ہیں یا سات؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز عشاء کی کل چھ رکعت ہیں چار فرض دو سنت اورتین وتر، البتہ نماز وتر عشاء کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک الگ رات کی نماز ہے جسے سہولت کے پیش نظر عشاء کے ساتھ پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔نماز عشاء کے لئے سترہ رکعات کا ثبوت کسی صحیح حدیث سے نہیں ملتا، ویسے نوافل ادا کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب