سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(326) جمعہ کے دن صفوں کو پھلانگنا جائز نہیں

  • 1121
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2153

سوال

(326) جمعہ کے دن صفوں کو پھلانگنا جائز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص جمعہ کے دن صفوں کو پھلانگے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

واجب ہے کہ خطبہ کے دوران صفوں سے گزرنے والوں کو بٹھا دیا جائے، البتہ بات نہ کی جائے بلکہ کپڑا کھینچ کر یا اشارے کے ساتھ انہیں بٹھایا جائے اور افضل یہ ہے کہ یہ کام خود خطیب کرے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ جب آپ خطبہ ارشاد فرما رہا تھے، تو آپ نے دیکھا کہ ایک شخص لوگوں کی گردنوں کو پھلانگ رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:

((اِجْلِسْ فَقَدْ آذَیْتَ َ)) (سنن ابن ماجه، اقامة الصلاة، باب ماجاء فی النہي عن تخطي الناس یوم الجمعة، ح: ۱۱۵، مسند احمد: ۴/ ۱۸۸۔)

’’بیٹھ جاؤ تم ایذا پہنچا رہے ہو ۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ325

محدث فتویٰ

تبصرے