سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) بسم اللہ کے بغیر سورۃ فاتحہ پڑھنا

  • 11195
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1159

سوال

(66) بسم اللہ کے بغیر سورۃ فاتحہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے بغیر سورۃ فاتحہ پڑھی جاسکتی ہے؟(فاطمہ بیگم :ناگرہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں جب سورۃ فاتحہ پڑھی جائے تو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آہستہ پڑھنا چاہیے۔خواہ نماز سری ہویا جہری، جن روایات میں نماز کو الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سےشروع کرنے کا ذکر ہے اس سے یہی مراد ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کو باآواز بلند نہ پڑھا جائے۔یہ مطلب نہیں ہے کہ سرے سے بسم اللہ ہی نہ پڑھی جائے۔۔چنانچہ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ایک باب یوں قائم کیا ہے:''بسم اللہ کو باآواز بلند نہ پڑھنے کی دلیل''اس کے تحت وہ حدیث لائے ہیں:''حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی ،وہ بلند آواز سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نہیں پڑھتے تھے۔(حدیث نمبر :399)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:110

تبصرے