سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) قبرستان کے قریب بنی ہوئی مسجد میں نماز ادا کرنا

  • 11170
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 953

سوال

(41) قبرستان کے قریب بنی ہوئی مسجد میں نماز ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماسٹر صدیق کالا باغ ضلع ایبٹ آباد سے دریافت کرتے ہیں کہ کہ قبرستان کے قریب بنی ہوئی مسجد میں نماز ادا کرناکیساہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبرستان کے اندر مسجد بنانا یاقبرستان میں نماز ادا کرنا شرعا ممنوع ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے، البتہ قبرستان کے قرب جوار میں اگرکوئی مسجد ہے تو ایسی مسجد میں نماز اداکرنے میں کوئی قباحت نہیں، نیز اگر مسجد کووسیع کرتے ہوئے کچھ قبریں مسجد کے صحن میں آجائیں جبکہ پہلے وہ مسجد کے باہرتھیں ایسےحالات میں بھی ان شاء اللہ مسجد میں نماز اداکی جاسکتی ہے بشرطیکہ قبریں قبلہ کی جانب نہ ہوں۔(واللہ اعلم)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:80

تبصرے