السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کے دن خطبہ دیتے وقت امام کے دونوں ہاتھوں کے اٹھانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جمعہ کے دن خطبہ دیتے وقت امام کے لیے دونوں ہاتھوں کو اٹھانا مشروع نہیں ہے۔ بشر بن مروان نے خطبۂ جمعہ میں جب دونوں ہاتھوں کو اٹھایا، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی مخالفت کی تھی۔ البتہ استسقاء اس سے مستثنیٰ ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ نے خطبہ جمعہ میں بارش کے لیے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی تھی اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے تھے۔ اس کے علاوہ خطبہ جمعہ میں کسی اور دعا کے لیے دونوں ہاتھ نہیں اٹھانے چاہئیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب