السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ماسٹر صدیق صاحب کالاباغ ضلع ایبٹ آباد سے دریافت کرتے ہیں کہ کسی مسجد کامنبرجولکڑی کا ہے اگر اس کی ضرورت نہ رہے کیا اس لکڑی کو مسجد ہی کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجد کا منبر اگر بے کار ہوجائے، مثلا پہلا لکڑی کا تھا اب وہاں پختہ اینٹوں سے منبر بنا لیا گیا ہے تو لکڑی کے منبر کو کسی دوسری مسجد میں رکھ دیا جائے جہاں اس کی ضرورت ہو۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب