سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) سڑک کے کنارے بنی ہوئی مسجد

  • 11168
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1079

سوال

(39) سڑک کے کنارے بنی ہوئی مسجد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماسٹر صدیق صاحب کالاباغ ضلع ایبٹ آباد سے دریافت کرتے ہیں کہ سڑک کنارے بنی ہوئی مسجد کو کسی دوسری جگہ منتقل کرکے پہلی جگہ پر دوکان تعمیر کرنا شرعا کیا حکم رکھتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مساجد کو بلاوجہ دوسری جگہ منتقل نہیں کرنا چاہیے۔ہاں اگر پہلی مسجد بے آباد ہوجائے یا اس سے وہ مقاصد پورے نہ ہورہے ہوں جو تعمیر کے پیش نظر ہوتے ہیں تو ایسے حالات میں ایک مسجد کودوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔اس صورت میں پہلی مسجد کا سازوسامان دوسری مسجد میں استعمال کیا جائے ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی ایک پرانی مسجد کو دوسری جگہ منتقل کردیا تھا اور پہلی مسجد کی جگہ کھجوروں کی منڈی بنادی تھی۔امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے فتویٰ میں اس موضوع پرتفصیل سے گفتگو کی ہے۔(265/31)

سڑک کے کنارے بنی ہوئی مسجد کو اگر کسی دوکان وغیرہ کی صورت میں تبدیل کرنا ہوتو اس کاکرایہ یا آمدن دوسری مسجد پرصرف ہونی چاہیے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:80

تبصرے