السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بارش کی وجہ سے دو نمازوں کو جمع کرنا جائز ہے ۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!بارش میں دو نمازوں کو جمع کرنا جائز ہے ۔سیدنا ابن عباس فرماتے ہیں ۔: أن النبي صلى الله عليه وسلم: جمع في المدينة من غير خوف ولا مطر.(مسلم:705)نبی کریم نے بارش اور خوف کے بغیر مدینہ میں نمازوں کو جمع فرمایا امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں هذا الكلام يدل على أن الجمع لهذه الأمور أولىکہ جب ان امور کے بغیر جمع جائز ہے تو ان امور کے ساتھ بالاولی جائز ہو گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |