السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز جمعہ کے خطبہ کے بعد امام جب دعا کرے تو کیا آمین کہنا بدعت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ بدعت نہیں ہے۔ خطیب جب مسلمانوں کے لیے خطبہ میں دعا کرے تو اس کی دعا پر آمین کہنا مستحب ہے لیکن آمین اجتماعی اور بلند آواز کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہر ایک اپنے طور پر آہستہ سے آمین کہے تاکہ بلند آوازوں کی وجہ سے تشویش پیدا نہ ہو، اس لئے ہر شخص کو اپنے طور پر آہستہ سے آمین کہنی چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب